باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،خارجی نور ولی کے نائب کمانڈر سمیت 4دہشتگرد ہلاک

باجوڑ( جانوڈاٹ پی کے)باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خارجی نور ولی کے نائب کمانڈر سمیت دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر کارروائی کی، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت کارروائی کے دوران ناکام بنا دیا، خوارجی کا یہ گروہ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا تاہم سکیورٹی فورسز کی جانب سے 4دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں خوارج کمانڈامجد عرف مزاحم بھی شامل تھا،خوارج سربراہ نور ولی کا نائب اور شوریٰ کا سربراہ تھا، خارجی کمانڈر امجد کے سر پر 50لاکھ روپے انعام تھا،خارجی کمانڈر امجد پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

مزید خبریں

Back to top button