بلال فاروق تارڑ این اے66 سے بھاری اکثریت سے فتحیاب ہونگے،چودھری فرقان یونس گجر

وزیرآباد(نامہ نگار)صدر”گجر یوتھ فورم”پاکستان چودھری فرقان یونس گجرنے وزیر آباد حلقہ این اے66کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جانب سے بلال فاروق تارڑ کو ٹکٹ جاری کرنے پر خیر مقدم کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
بلال فاروق تارڑ این اے66 سے بھاری اکثریت سے فتح یاب ہونگے،چودھری فرقان یونس گجر
صدر”گجر یوتھ فورم”پاکستان چودھری فرقان یونس گجرنے کہاہے کہ پارٹی قیادت نے بلال فاروق تارڑ جیسے مسلم لیگ ن کے وفادار ساٹھی کو ٹکٹ جاری کر کے این اے66کے عوام کے دل جیت لئے ، بلال فاروق تارڑ این اے66 سے بھاری اکثریت سے فتحیاب ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ تارڑ برادران کاعوام سے والہانہ پیار ہی ان کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ بلال فاروق تارڑ نے بلاتفریق علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا ،وہ جذبہ خدمت سے سرشار عوام کی فلاح و بہبود اور حلقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ،حلقہ این اے 66 ان کا آبائی حلقہ ہے ضمنی انتخابات میں بلال فاروق تارڑ مسلم لیگ ن کے ووٹوں سے منتخب ہونگے ۔
انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور عوام کو مسلم لیگ ن کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے ملک کی تعمیر وترقی ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہی ہوتی ہے۔



