بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ جسمیں موجودہ سیاسی صورتحال، مجوزہ قانون سازی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔

قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری جب مولانا فضل الرحمن کے گھر تشریف لائے تو پارٹی کی سینئر قیادت نے ان کا استقبال کیا۔

مزید خبریں

Back to top button