برازیل: ڈرگ مافیا کےخلاف بڑا کریک ڈاﺅن‘ ہلاکتوں میں اضافہ

برازیلیا(جانوڈاٹ پی کے)برازیل میں جاری منشیات فروشوں کے خلاف خون ریز کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہر ریوڈی جینیرو میں اعلیٰ حکام کی خون ریز کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی ہے۔ جہاں ہلاک شدگان کی لاشیں سڑک پر رکھ دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مطلوب ڈرگ گینگ کے خلاف کی گئی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی 2 ماہ سے زائد عرصے سے جاری تھی۔ رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کو پہاڑی کی طرف دھکیلنا تھا جہاں خصوصی آپریشن یونٹ پہلے ہی گھات لگائے منتظر تھا۔ ریو پولیس نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ ہلاکتوں میں 4 پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہریوں نے ریو کی مرکزی شاہراہ میں 70 سے زائد لاشیں رکھیں جو قریبی جنگل سے لائی گئی تھیں۔ ریاست ریو کے سیکورٹی سربراہ وکٹر سینٹوز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آپریشن کے دوران جانی نقصان کا خدشہ تھا لیکن مقصد خون بہانا نہیں تھا۔

مزید خبریں

Back to top button