دادو:ام ارباب چانڈیو کے والد،دادا اور چچا کے قتل کیس کی 7گھنٹے تک سماعت

دادو(رپورٹ:عابد ببر/جانو ڈاٹ پی کے)ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس کی سماعت ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ دادو میں تقریباً 7گھنٹے تک جاری رہی۔عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی، کیس کی اگلی کارروائی 7نومبر کو ہوگی۔آج کی سماعت کے دوران نامزد ملزموں کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے جبکہ اگلی پیشی پر ام رباب چانڈیو کے وکیل اپنے دلائل پیش کریں گے۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ام رباب چانڈیو نے کہا کہ انہیں عدالت سے مکمل انصاف کی توقع ہے اور وہ اپنی جدوجہد آخری حد تک جاری رکھیں گی۔



