نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرچیتاآگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرچیتاآگیا۔نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیتا نظر آنےکی اطلاع کے بعد ایئرپورٹ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے، تاحال چیتے کا سراغ نہیں مل سکا۔نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملحقہ علاقوں میں چیتے کو تلاش کیا جارہا ہے ۔ چیتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونےسے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔انتظامیہ کی شہریوں سے افواہیں پھیلانےسے گریز کرنے کی اپیل ۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق چیتا نظر آنے کا واقعہ پچیس اور چھبیس اکتوبر کی درمیانی رات کا ہے ۔ ڈیوٹی پر موجود اے ایس ایف اہلکاروں نے چیتا دیکھا تھا ۔



