ہم ایک ریاست 2 دستور کا کلچر ختم کرنے آئے ہیں، سہیل آفریدی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ایک ریاست دو دستور کا کلچر ختم کرنے آئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد حقیقی آزادی اور قانون کی بالادستی کی تحریک ہے، جس میں وکلا برادری کا مرکزی کردار ہے، صوبے کی بار ایسوسی ایشنز کیلئے 42 کروڑ روپے کے گرانٹس منظور ہو چکے ہیں جو چند دنوں میں فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئین اور قانون کو مکڑی کا جالا نہیں بننے دینا جس میں کمزور پھنس جائے اور طاقتور نکل جائے، آئین اور قانون سب کیلئے برابر ہے، ہم نے طاقتور اور ناانصافی کرنے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے۔

سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا، ہماری جدوجہد عدلیہ کی آزادی، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور میڈیا کی آزادی کیلئے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button