شرپسند کفر اسلام کی جنگ بنا کر فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، مریم نواز

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی تمام مساجد اور مدارس کے انتظامات تنظیم المدارس کے سپرد کردیئے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اتحاد ابین المسلمین کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی درخواست پر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کی اجلاس میں خصوصی شرکت۔تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے حکومت پنجاب کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کر دی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بے گناہ ثابت ہونے والے افراد کی فوری رہائی کا حکم  دےد یا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکام کوبے گناہ افراد کو خودباعزت طریقے سے گھر چھوڑنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے مذہبی علامات اور مقدس ناموں والے پوسٹرو بینرزکی تکریم برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

مساجد کے آئمہ کرام کیلئے 25ہزار ر وپے وظیفہ مقررکرنے پر اتفاق

مساجد میں اذان اور خطبہ کی اجازت دینے پر بھی اتفاق ہوگیا۔علماء کرام سے رابطوں کے لئے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر فوکل پرسن مقرر کردیئے گئے ۔بے گناہ افراد کی رہائی کے لئے 15 پر رپورٹ کی جاسکتی ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ؐ کی سنت پر عمل کرنے والے نامور اور جید علماء کرام امت مسلمہ کا ضمیر ہیں ،اللہ تعالیٰ کے ا حکامات اور نبی کریمؐ کی سنت کی روشنی میں رہنمائی کے لئے علماء کرام سے رجوع کیا جاتا ہے، دین کا صحیح راستہ دکھا کر آسانی پیدا کرنے والے علماء ہمارا فخر ہے ہیں ،ریاست، عوام اور ہم سب علماء کرام کو رہنما مانتے ہیں ،اللہ اور نبی کریم ؐ کو ماننے والوں کو سرٹیفکیٹ کی ضرورت کا احساس تکلیف دہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خود جماعتوں کو نیچے دکھانے اور ضرر پہنچانے کے لئے شرپسند ٹولے تشکیل دیئے گئے، سوچنے کی بات ہے کہ ریاست کو ایکشن کی ضرورت کیوں پیش آئی ،مذہبی جماعتوں میں نیک لوگ ہیں جو دین کا راستہ دکھاتے ہیں لیکن املاک کو نقصان پہنچانے اوربے گناہوں کی جان لینے والے کون ہیں؟ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ رحمتہ ا للعالمینؐ کا نام لیکر حکم دینا پولیس والوں کو چھوڑنا نہیں، کیسا فعل ہے۔

سچے عاشقان رسولؐ نبی کریم کا نام سنیں تو فرط محبت سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں،مریم نواز

مزید خبریں

Back to top button