روہت شرما دنیا کے نمبر 1 ون ڈے بلے باز بن گئے

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔
آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کےمطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما پہلی بار ون ڈے میں نمبرون بیٹر بن گئے،ابراہیم زدران دوسرےشبمن گل تیسرے جبکہ بابراعظم چوتھےنمبر پربرقرار ہیں، جبکہ ون ڈے بولرز میں افغانستان کے راشدخان کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ
اس کےعلاوہ ٹیسٹ رینکنگ میں شان مسعود کا 5 درجہ ترقی کے بعد ٹیسٹ میں 42 واں نمبر، محمد رضوان ٹیسٹ میں 5 درجہ تنزلی کے بعد21ویں نمبرپرآگئے،پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 2 درجہ بہتری کے بعد 15ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بولرزمیں نعمان علی دوسرے سے تیسرے نمبرپرچلے گئے، بھارت کے جسپریت بُمراہ کا پہلا ،میٹ ہینری کا دوسرانمبر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرزکی رینکنگ
بھارت کےابھیشک شرما کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہےجبکہ انگلینڈ کےفل سالٹ کی دوسری اور بھارت کے تلک ورماکی تیسری پوزیشن ہے۔پاکستان کےصاحبزادہ فرحان ایک درجہ بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر آگئے۔
ٹی ٹوئنٹی آل راونڈرز رینکنگ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راونڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز 8 درجہ لمبی چھلانگ کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں۔



