سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 اموات،ایک ہزار558 کیسز کی تصدیق

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)صوبہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2اموات،1558کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں اموات حیدرآباد کے سرکاری ہسپتال میں ہوئیں۔
محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 742 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک ہزار 558 مثبت آئے، صوبے بھر میں ڈینگی کی شرح 27 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سے 758 اور حیدرآباد سے 800 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ دونوں اموات حیدرآباد کے سرکاری ہسپتال میں ہوئیں۔سیکریٹری صحت ریحان بلوچ نے بتایا کہ کراچی میں کل 36 اور حیدرآباد میں 18 لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں۔



