بدین میں ڈینگی کنٹرول روم 24گھنٹے فعال

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)چیف سیکرٹری سندھ کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر آفس بدین کے کمیٹی روم میں ڈینگی وائرس کی روک تھام اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے کی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون کاشف رضا منگی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد عباسی، ڈسٹرکٹ ملیریا فوکل پرسن ڈاکٹر صلاح الدین، چیف میونسپل آفیسرز اور ٹاؤن آفیسرز سمیت مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر بدین نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ڈینگی کنٹرول روم دفتر ڈپٹی کمشنر بدین میں 24 گھنٹے فعال کر دیا گیا ہے تاکہ ڈینگی کیسز کی فوری رپورٹنگ اور ریسپانس ممکن بنایا جا سکے۔ کنٹرول روم کا نمبر 0297920022 ہے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت دی کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بھی 24/7 ڈینگی کنٹرول روم قائم کیا جائے تاکہ کیسز کی مؤثر مانیٹرنگ اور فوری اقدامات یقینی بنائے جا سکیں یاسر بھٹی نے تمام چیف میونسپل آفیسرز اور ٹاؤن آفیسرز کو ہدایت دی کہ وہ شہری اور دیہی علاقوں میں باقاعدگی سے فومیگیشن اسپرے کروائیں اور ایسے مقامات کی نشاندہی کریں جہاں مچھر کی افزائش کے امکانات زیادہ ہوں ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت دی کہ وہ اسپتالوں اور ڈینگی وارڈز کا دورہ کریں اور تمام ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈ بنائے جائیں، مریضوں کے علاج و معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیں۔

مزید خبریں

Back to top button