پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین انسان ہیں،پاکستان نے چند دنوں میں ہی افغانستان سے جنگ کا معاملہ حل کرلی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہترین انسان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے چند دنوں میں ہی افغانستان سے جنگ کا معاملہ حل کرلیا۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 47 ویں آسیان ممالک کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں امن معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں، اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔

امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی قیادت کی تعریف کی، ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی فیلڈ مارشل اور وزیراعظم بہترین انسان ہیں، پاکستان افغانستان کے درمیان جنگ کا سنا تھا لیکن یہ معاملہ جلد حل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، میں تجارت کے ذریعے جنگیں رکوائیں، ہم جنگیں نہیں تجارت چاہتے ہیں، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کا ’امن معاہدہ‘ لاکھوں جانیں بچا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے پر ملائیشیا میں دستخط کردیے گئے۔

ٹرمپ نے جولائی میں مداخلت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان جاری پانچ روزہ خونریز سرحدی تنازع کو ختم کرانے میں کردار ادا کیا تھا، یہ معاہدہ امریکی صدر کی کوالالمپور آمد کے فوراً بعد آسیان کے سربراہی اجلاس کے موقع پر طے پایا۔

مزید خبریں

Back to top button