لاہور میں منشیات فروشوں کی ڈرون فیکٹری پکڑی گئی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ڈرونز کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،اینٹی نارکوٹکس فورس نے دو منشیات سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔گاڑی سے نو کلوگرام ہیروئن، کواڈ کاپٹر ڈرون اور آلات برآمد کرلئے گئے۔
ملزموں نے منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں اور ذاتی سامان میں چھپا رکھی تھی۔ابتدائی گرفتاریوں کے بعد لاہور میں غیر قانونی ڈرون اسمبلی یونٹ کا بھی انکشاف،علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں قائم ڈرون مینوفیکچرنگ یونٹ سے جدید ڈرونز برآمد کرلئے گئے۔ہیگزا کاپٹرز، کواڈ کاپٹرز، فکسڈ وِنگ ہائبرڈ وی ٹول اور ڈرون ریموٹس بھی برآمدکرلی گئی۔



