پنجاب کی سرحد سے سندھ پولیس نے 47کلو اعلیٰ کوالٹی چرس پکڑ لی

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)منشیات سمگلرزکیخلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید چیک پوسٹ کے نزدیک خفیہ اطلاع پر دوران تلاشی آئل ٹینکر سے47کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی گئی۔تلاشی کے دوران آئل ٹینکر میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 2 کلاشنکوف بمعہ 4 میگزین، 3ہزار گولیاں، 2 پسٹل بمعہ میگزین بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ منشیات و اسلحہ اسمگلنگ میں استعمال آئل ٹینکر TLK-685، منشیات اور اسلحہ ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔آئل ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے اے ای ٹی او حسن علی دشتی اور ٹیم کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی ہے۔