معاشی ترقی کی موجودہ رفتار ناکافی،پاکستان میں ہر سال 16 لاکھ نوجوان روزگار کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں، عالمی بینک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے )عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو غربت میں کمی کے لیے ناکافی قرار دے دیا ہے۔
رواں سال پاکستان میں غربت کی شرح 21.5 فیصد اور معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے سال معاشی ترقی بڑھ کر 3.4 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ میں عالمی بینک نے معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو غربت میں کمی کے لیے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 16 لاکھ نوجوان روزگار کے لیے مارکیٹ میں آرہے ہیں۔
اس سال پاکستان میں غربت کی شرح 21.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، غربت میں کمی اور معیار زندگی میں بہتری کے لیے معاشی ترقی میں بہتری پر زور دیا گیا ہے۔
عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7.2 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے سال پاکستان میں مہنگائی کم ہوکر 6.8 فیصد تک رہنے کا تخمینہ ہے۔
عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے مختلف شعبوں میں جامع اصلاحات پر زور دیا ہے۔



