خوشخبری:حکومت نے صنعتوں کیلئے بجلی 15روپے فی یونٹ سستی کردی
نئی قیمت 38 سے 23 روپے فی یونٹ ، سرمایہ کاری اورر وزگار کے مواقع کیلئے راہ ہموار ہوگی،میشیر وزیرخزانہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے صنعتوں کیلئے بجلی 15 روپے فی یونٹ سستی کردی۔ نئی قیمت 38 سے 23 روپے فی یونٹ ہوگئی۔
وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ فیصلے سے کاروبارکی لاگت میں کمی، سرمایہ کاری اورر وزگار کے مواقع کیلئے راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ حکومت کا واضح ہدف ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار بڑھانا ہے۔
نئی قیمت 38 سے 23 روپے فی یونٹ،سرمایہ کاری اورر وزگار کے مواقع کیلئے راہ ہموار ہوگی،میشیر وزیرخزانہ
خرم شہزاد نے کہا کہ سودکی شرح آدھی، سرمائے تک رسائی مزید آسان، ٹیکس ڈھانچے میں اصلاحات، تنخواہ دار اور کارپوریٹ طبقے کیلئے ریلیف حکومت کے بڑے اقدامات ہیں۔ غیردستاویزی معیشت پر توجہ دے کر تعمیل اور نفاذ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
مشیر وزیر خزانہ کے مطابق ریگولیٹری نظام میں نرمی اور منظوری کے طویل اوقات میں واضح کمی آ چکی ہے۔



