متنازع ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کیخلاف فرد جرم عائد، ملزمان کا صحت جرم سے انکار

آپ گرفتار کرانا چاہتے ہیں،میری ضمانت بھی منسوخ کردیں،ایمان مزاری کی جج سے تلخ کلامی

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی،عدالت نےایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چھٹہ پر فرد جرم عائد کردی،ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نےاگلی سماعت پراستغاثہ کے تمام گواہان کوطلب کرلیا،عدالت کا ہادی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا حکم دیدیا،دوران سماعت جج افضل مجوکا کی ہادی چٹھہ اور ایمان مزاری سے تلخ کلامی ہوئی،ایمان مزاری نےکہاآپ گرفتار کرانا چاہتے ہیں،میری ضمانت بھی منسوخ کردیں،جس پر جج افضل مجوکا نے کہا میرا اصول ہے آپ کو عزت دوں گا تو عزت ملے گی۔

وکیل صفائی نےکہا انھیں دیگر کیسز میں مختلف ہائیکورٹس میں پیش ہونا ہوتا ہے، جج افضل مجوکا نے ریماکس دئیے کہ اسی وجہ سے ان کے کہنے پر 3 دفعہ سماعت ملتوی کی تھی۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی،ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button