لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی میں جدید ’’ای آفس سسٹم‘‘ کے نفاذ کا آغاز کر دیا گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی میں جدید "ای آفس سسٹم” کے نفاذ کا آغازکردیا گیا ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہےکہ ای آفس سسٹم کے نفاذ سے دفتری کارروائیوں کومکمل طورپرڈیجیٹل نظام میں منتقل کیاجا سکے گا۔
لیسکومیں ای آفس سسٹم کےنفاذ پرلیسکو چیف انجینئررمضان بٹ کا کہنا ہے لیسکو پہلے ہی وزارتِ توانائی کے ساتھ ای آفس سسٹم پرکام کررہا ہے۔ اب یہ سسٹ اندرونی دفاتر میں بھی نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ دفتری کارروائیوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام میں منتقل کیا جا سکے۔ سی ای او لیسکو نے کہا کہ ای آفس سسٹم نہ صرف پیپر لیس ماحول کے فروغ میں مددگار ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے بھی ایک مثبت قدم ہے۔



