کراچی: گلشن اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی، ایک شخص جاں بحق

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کے علاقے گلشن اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران جھونپڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی۔
آگ لگنے کے باعث 20 جھونپڑیاں جل گئیں۔ دوفائرٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابوپالیا گیا، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔



