سونے کی قیمت میں 14ہزار روپے کی بڑی کمی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت بڑی کمی ہوئی ہے۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 14ہزارو پے کی بڑی کمی  ہو گئی،24قیراط فی تولہ سونا4لاکھ 16ہزار362روپے کا ہو گیاجبکہ 10گرام سونا12ہزار300روپے سستا ہونے پر قیمت 3لاکھ 56 ہزار963روپے ہو گئی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا140ڈالر سستا ہو کر 3940ڈالر کا ہو گیا۔

مزید خبریں

Back to top button