گورک ہل ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 20 ملین روپے سے زائد کرپشن کا انکشاف

دادو(جانوڈاٹ پی کے) سیکریٹری ثقافت و سیاحت کی جانب سے گورک ہل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نام پر میگا کرپشن کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ڈی جی گورک ہل ڈیولپمنٹ اتھارٹی سید عطا اللہ شاہ بخاری کے مطابق، سال 2022-23 سے 2025-26 کے دوران گورک ہل اسٹیشن کی ترقیاتی اسکیموں کے نام پر 20 ملین سے زائد رقم میں بے ضابطگیاں کی گئیں۔
ڈی جی کے مطابق، فنانس ڈپارٹمنٹ کے تصدیق شدہ ثبوتوں کے ساتھ کرپشن کی تفصیلات ظاہر کر دی گئی ہیں، جن میں سیکریٹری خیر محمد کلہوڑو، ریزیڈنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، اور ڈی ڈی او ثقافت و سیاحت سمیت متعدد افسران ماسٹر مائنڈ کے طور پر ملوث ہیں۔
ڈی جی نے مزید بتایا کہ گورک ہل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو بتائے گئے سالوں میں کوئی فنڈز جاری نہیں کیے گئے، لیکن مختلف ترقیاتی اسکیموں کے نام پر بڑی رقم ہڑپ کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق، ڈی جی کے تحقیقی خط اور کرپشن کے انکشافات کے بعد 20 سے زائد ملوث افسران مبینہ طور پر بیرونِ ملک فرار کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔اداروں میں اس انکشاف کے بعد اور کھلبلی مچ گئی ہے۔
 
				


