سرکاری ملازمین کتنے ماہ کی تنخواہ ایڈوانس لے سکتے ہیں؟ وضاحت جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 تا 16 کے سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈ ایڈوانس کی مد میں 36 ماہ اور گریڈ 17 تا زائد کے سرکاری ملازمین 24 ماہ کی ایڈوانس تنخواہیں حاصل کرسکیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ’’سرکاری اہل کاروں‘‘ کے  زمرے میں آتے ہیں جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام وفاقی سرکاری ملازمین ’’افسران‘‘ کی کٹیگری کے زمرے میں آتے ہیں۔

میمورنڈم کے مطابق جب بھی وفاقی سرکاری ملازمین ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کیلئے درخواستیں دیں گے تو انہیں فیڈرل گورنمنٹ رسیٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025ء کے مطابق ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس ادا کیا جائے گا۔

وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ قانون کے مطابق سرکاری اہل کار 36 ماہانہ تنخواہوں کے برابر اور سرکاری افسران 24 ماہانہ تنخواہوں کے برابر رقم بطور ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس لے سکیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button