سرکاری ملازمین کےہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافے کی سمری منظور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی سمری وفاقی کابینہ نے منظور کرلی۔

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے  وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی سمری میں گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے لیے یکساں اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

ہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافے سے سینکڑوں سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہو گا، ہاوس رینٹ سیلنگ میں اضافے سے خزانے پر 12 ارب روپے سالانہ بوجھ بڑھے گا۔

مزید خبریں

Back to top button