کراچی میں ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)کراچی میں سخت ٹریفک قوانین کے نفاذ اور بھاری بھرکم ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں بھاری بھرکم ای چالان سسٹم کیخلاف درخواست دائر کی جس میں چیف سیکرٹری سندھ، سندھ حکومت ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، نادرا، ایکسائزو دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، شہر بھر میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور روڈ نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہے، ایسی صورت میں شہریوں پر بھاری چالان کسی عذاب سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی والوں کا دل خوش کردیا،بڑا اعلان ہوگیا

مزید خبریں

Back to top button