پی سی بی کا محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد وسیم کو ہیڈکوچ کےعہدےسےفارغ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

ویمن ورلڈکپ میں کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نےتبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے، پی سی بی نےمحمد وسیم کو ہیڈکوچ کے عہدے سےفارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود محمد وسیم نتائج دینے میں ناکام رہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمدوسیم کو2024میں ویمن ٹیم کاہیڈکوچ بنایاگیاتھا،ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہ جیت سکی،ہیڈکوچ ہونے کے باوجودکھلاڑیوں کو کوچنگ نہ کروانے کی شکایت سامنےآئی، محمدوسیم ہیڈکوچ ہونے کےساتھ ٹیم سلیکشن میں بھی شامل رہے،ذرائع کےمطابق انکی جگہ نئے ہیڈکوچ کی تقرری آیندہ ہفتے کیے کا امکان ہے۔

 وسیم خود بیٹسمین تھےلیکن ویمن ٹیم کی بیٹنگ کمزور ترین ہوگئی،محمد وسیم کا رویہ اکھڑ مزاج رہا  بولنگ اور بیٹنگ کوچ سمیت کھلاڑیوں سے بھی نہ بن سکی سے بھی نہیں بنتی،سپورٹ سٹاف کی تقرریاں مرضی سے کیں لیکن پھر بھی نتائج صفر رہے۔

ویمن ٹیم بولنگ کے شعبے میں بھی مسلسل تنزلی کا شکار ہے،ٹیم کی فیلڈنگ بھی بہتر نہ ہو پائی، ورلڈ کپ میں ڈھیروں کیچز ڈراپ ہوئے،محمدوسیم کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی زوال پذیر رہی۔

مزید خبریں

Back to top button