بھارتی ہائیکورٹ کا فلم’دی تاج سٹوری‘کی ریلیز روکنے کیلئے دائر2درخواستوں کو سننے سے انکار

ممبئ(شوبز ڈیسک)بھارتی دارالحکومت کی دہلی ہائیکورٹ نے اداکار پریش راول کی آنے والی فلم ’دی تاج سٹوری‘ کی ریلیز روکنے کیلئے دائر دو درخواستوں کو سننے سے انکار کرتے ہوئے درخواستیں خارج کردیں۔عدالت نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا کہ وہ سینمٹاگرافی ایکٹ کی دفعہ6کےتحت مرکزی حکومت سے رجوع کریں،عدالت سپر سینسر بورڈ کا درجہ نہیں رکھتی۔

بھارتی نشریاتی ادارےکے مطابق چیف جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے اور جسٹس تشار راؤ گیڈیلا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عدالت سپر سینسر بورڈ نہیں۔جب درخواست گزاروں کے وکلا نے فلم سینسر بورڈ کو فلم کا ڈس کلیمر تبدیل کرنے کی ہدایت دینے کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے کہا ہماری حدود کو سمجھیں،ہم سپر سینسر بورڈ نہیں،فلم ایکٹ کے تحت مکمل قانونی راستہ موجود ہے،اسے استعمال کریں۔درخواست گزاروں نے اپنی درخواستیں واپس لینے کی اجازت مانگی تو عدالت نے انہیں مرکزی حکومت سے رجوع کرنے کی آزادی دے دی، جس کے بعد عدالت سے دونوں درخواستیں خارج ہوگئیں۔

 

مزید خبریں

Back to top button