پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں یکم نومبر کو چھٹی کا اعلان

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں یکم نومبر کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے باعث ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہوگی۔واضح رہے کہ پنجاب بار کونسل کے یکم نومبر کو ہونے والے انتخابات کے باعث وکلاء میں جوڑ توڑ اور سیاسی سرگرمیاں زور پکڑ گئی ہیں۔پنجاب بار کونسل کی نشستوں پر امیدواروں کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان،گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور ساہیوال کے ڈویژنوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔پنجاب بار کونسل ارکان کے انتخابات میں صوبہ بھر سے 341 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ لاہور ڈویژن سے 93 امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔دوسری جانب پنجاب کے ضلع نارووال میں حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر یکم نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ اتوار کے روز بھی تعطیل ہونے کے باعث ضلع بھر میں دو روزہ تعطیلات ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔



