ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری

دبئی (جانوڈاٹ پی کے) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔

بھارت کے روہت شرما آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئے، انہوں نے پہلی مرتبہ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، افغانستان کے ابراہیم زادران کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ شبمن گل دو درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ

آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کی تین درجہ بہتری ہوئی ہے وہ چوتھے نمبر پر براجمان ہوئے ہیں۔

ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے، شاہین آفریدی ایک درجہ بہتری کے بعد 14ویں نمبر پر براجمان ہوئے ہیں۔

ٹی 20 بیٹرز

بھارت کے ابھیشک شرما کی آئی سی سی ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ کی دوسری اور بھارت کے تلک ورما کی تیسری پوزیشن ہے۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی 20 بولرز کی رینکنگ

آئی سی سی ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتھی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے راشد خان ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستا ن کے ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد 8ویں اور شاہین آفریدی تنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی 20 آل راونڈرز

آئی سی سی ٹی 20 آل راونڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز 8 درجہ لمبی چھلانگ کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ

آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور سری لنکا کے کمینڈو مینڈس ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 2 درجہ بہتری کے بعد 15ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ

آئی سی سی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے نعمان علی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button