بھارت نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو ہرادیا

پرتھ (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے وائٹ واش سے نجات حاصل کر لی ۔ بھارت نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 237 رنز کا ہدف 38.3 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں سب سے اہم کردار روہت شرما اور ویرات کوہلی کا رہا ،  روہت شرما  121 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ کوہلی 74 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ ان کے علاوہ شبھمن گل نے 24 رنز بنائے ۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے جس میں میٹ رینشاہ 56 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ، مچل مارش 41، میتھو شارٹ 30 ، ایلیکس کیری 24، کوپر کنولی 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔بھارت کی جانب سے ہرشت رانا نے 4 ، واشنگٹن سندر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سراج، پراسدھ کرشنا، کلدیپ یادیو اور اکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

مزید خبریں

Back to top button