ویمنز ورلڈ کپ:بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جمیمہ راڈریگز کی تاریخی اننگز کے باعث بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ڈی وائے پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹر جمیمہ راڈریگز نے آسٹریلیا کے پہاڑ جیسے ہدف کو بآسانی حاصل کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا، دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والی بیٹر نے 127 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیل کر ٹیم بلیو کو ٹرافی سے ایک قدم نزدیک پہنچا دیا۔



