نائب وزیراعظم کا قطر،ایران،مصر،آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے رابطہ،فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(jano.pk)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا قطر ، ایران ، مصر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ  ہوا جس دوران برادر اسلامی ممالک کے ساتھ غزہ سمیت فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسحاق ڈار نے قطری وزیرمملکت خارجہ ڈاکٹر محمد عبدالعزیز الخلیفی ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ، مصر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق شرم الشیخ میں پیر کو ہونے والےسربراہی اجلاس کی تیاریوں پر بھی مشاورت کی گئی ۔ تمام رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

مزید خبریں

Back to top button