نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے جس کی صدارت نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کی ، نیول چیف نے بحری دفاع میں ہمہ وقت جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زوردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کی اہمیت اُجاگر کی۔ بحریہ علاقائی امن،استحکام اور میری ٹائم سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ سمندری خطے میں روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمنٹے کیلئے تیار رہنے پر زور دیا اور کہا کہ خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے ہمہ وقت جنگی تیاری برقرار رکھنا ہوگی،   پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام اور میری ٹائم سیکیورٹی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ اور ہرانچ سمندری سرحد کے دفاع کیلئےمکمل تیار ہے۔

کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں،جاری منصوبوں اور آئندہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ  لیا گیا ۔ فورم میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا ، فورم میں قومی سلامتی کے اہداف سے ہم آہنگ بحری حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button