اداکارہ جھانوی کپور نے بفیلو پلاسٹی کا اعتراف کرلیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے خود پر’بفیلو پلاسٹی‘ کے الزامات کے بعد اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری اور میک اپ پروسیجرز کروائے لیکن انہوں نے ’بفیلو پلاسٹی‘نہیں کروائی۔کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے تازہ ٹاک شو میں جھانوی کپور کی سرجری اور میک اپ پروسیجرز پر بات کی گئی اور بتایا گیا کہ اداکارہ نے ’بفیلو پلاسٹی‘ بجھی کرا رکھی ہے۔اداکارہ نے خود سے متعلق دعوے کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وضاحتی بیان جاری کیا، جس میں انہون نے ٹاک شو میں کیے گئے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا، تاہم ساتھ ہی بعض پلاسٹک سرجریز اور میک اپ پروسیجرز کروانے کا اعتراف کیا۔جھانوی کپور نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے ’بفیلو پلاسٹی‘ کرائی ہے لیکن یہ بالکل جھوٹ ہے، انہوں نے ایسا نہیں کروایا۔



