کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ٹائروں کےگودام میں لگی آگ بے قابو ہو گئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ٹائروں کےگودام میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، جسے بجھانے کیلئے 6 گھنٹوں سے آپریشن جاری ہے، فائربریگیڈحکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی چودہ گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف عمل ہیں ،متاثرہ گودام کے اطراف باؤنڈری وال کو گرایا جا رہا ہے، گودام میں 3 طرف سےآگ بجھائی جا رہی ہے، تیز ہوا آگ کی شدت میں اضافے اور پھیلنے کا سبب بن رہی ہے،گودام میں لگی آگ پرقابو پانےمیں کافی وقت لگےگا۔چیف فائر افسر ہمایوں خان کا کہناتھا کہ 14گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں، واٹربورڈکی جانب سے بھی ٹینکرز روانہ کر دیئے گئے ہیں، تیزہوائیں چلنے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات ہیں، گودام کے اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہےہیں۔



