وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کے دوبارہ حملہ کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا
پاکستان کے افغانستان سے تعلقات بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں،وزیر دفاع کا اعتراف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کے دوبارہ حملہ کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہےکہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا، بھارت نےجو ذلت اٹھائی اوراپنی کھوئی عزت بحال کرنےکیلئے یہ اقدام کرے گا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے افغانستان سے تعلقات بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں پہلے بھی ٹھیک نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے، اس فضا میں تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا جو ہماری خواہش نہیں، اچھے ہمسائےکی طرح تعلقات ہونے چاہئیں جو وقار کی بات ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے جن علاقوں میں دہشت گردپناہ لیتے ہیں مکینوں کو علم ہوتا ہے، محلےمیں اگر کوئی باہر سے آئے تو مجھےتیسرے دن ضرور علم ہو جائے گا، اگر ان علاقوں کے لوگ خاموش رہیں گےتو یہ نیم رضامندی ثابت ہوگی، پاکستان کے محب وطن شہری کا نقصان نہیں ہونےدیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کوجو خوش فہمی یا غلط فہمی تھی وہ نکال دی گئی ہے۔