خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل دو مرحلوں میں مکمل کرنے کا فیصلہ

پشاور (جانوڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی، کابینہ کو دو مرحلوں میں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 8 سے 10 وزراء کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 10 سے 14 اراکین کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں بڑے اضلاع سے ایک ایک رکن کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ممکنہ ناموں میں پشاور سے مینا خان، خیبر سے عدنان قادری، کوہاٹ سے آفتاب عالم، نوشہرہ سے خلیق الرحمان، ہری پور سے ارشد ایوب، صوابی سے عاقب اللہ خان اور ایبٹ آباد سے نظیر احمد عباسی شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے تمام مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور باقاعدہ اعلان آج متوقع ہے، اگر آج کابینہ کا اعلان نہ کیا گیا تو سینیٹ الیکشن کے بعد کل شام تک ہر صورت اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button