جامشورو:نوجوان کے قتل کے ملزم چار ڈاکو مقابلے میں ہلاک

ایم نائن موٹروے کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ 

دادو(عابد ببر )کراچی سے نوجوان کو قتل کرکے ریوو چھیننے کے واقعے میں ملوث 4ملزم  جامشورو پولیس کیساتھ مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایم نائن موٹروے کے قریب پیش آیا، جہاں ملزم اور پولیس کے درمیان شدید مقابلہ ہوا۔ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے تصدیق کی ہے کہ حیدرآباد اور جامشورو پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کا سراغ لگایا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد چاروں ڈاکو موقع پر ہی مارے گئے۔ڈی آئی جی کے مطابق ہلاک ڈاکو سنگین جرائم اور مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے واقعے کی جگہ سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button