شہداد کوٹ میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں کی لوٹ مار،2دکانداروں کو کنگال کردیا

شہدادکوٹ(رپورٹ:احسان جونیجو/جانو ڈاٹ پی کے)شہداد کوٹ میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں کی لوٹ مار،2دکانداروں کو کنگال کردیا۔شہدادکوٹ میں دن دہاڑے دو دکانداروں سے ڈکیتی کی دو الگ وارداتوں میں ساڑھے 5 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان کی لوٹ مار کی گئی. تھانہ اے سیکشن کی حدود اسٹیشن روڈ پر 3 مسلح ڈاکوؤں نے مقامی نجی بینک سے رقم نکلوا کر دکان کی جانب جانے والے دکاندار راحیل سانگی سے ساڑھے 4لاکھ روپے نقدی لوٹ  لی اور فرار ہوگئے۔پولیس اور متاثرہ دکاندار نےملزموں کا تعاقب کیا جس پر ملزم اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر رقم لیکر جھاڑیوں میں فرار ہو گئے۔دوسری طرف  تھانہ بی سیکشن کی حدود ہیرآباد کے علاقے میں 2مسلح ڈاکوؤں نے میڈیکل سٹور کے مالک ساحل کمار سے ایک لاکھ روپے نقدی، لیپ ٹاپ اور موبائل چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ابھی تک پولیس  کسی ڈاکو کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں

Back to top button