کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ملزم کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)کوہستان کرپشن کیس میں نیب نے گرفتار ملزم بلال کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد کرلیا۔

ملزم بلال کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق 115 تولے سونا اور ایبٹ آباد میں 6 کروڑ روپے مالیت کا پلاٹ سامنے آیا ہے۔ ملزم بلال، اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کا ساتھی ہے جسے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا۔

مرکزی ملزم قیصر اقبال کا ایک اور بنگلہ بھی سیل کردیا گیا۔ جس کی مالیت چھ کروڑ روپے تھی اور ملزم نے بنگلہ اپنے بھائی کے نام پر خریدا تھا۔  کوہستان سرکاری اکاوئنٹ میں 36 ارب روپے سے زائد کرپشن کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button