فضائی آلودگی:لاہور بدستور سرفہرست،فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان کی فضا بھی انتہائی مضر صحت

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) لاہور بدستور دنیا کے آلود شہروں میں سرفہرست ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی سموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث کھانسی ، گلا خراب اور سانس لینے میں دشواری جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
تفصیلات کے مطابق سموگ کی شدت کے باعث فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان میں فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی، لاہور بدستور دنیا کے آلود شہروں میں سرفہرست رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس485 ریکارڈ کیا گیا۔
بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر براجمان رہا، اے کیو آئی445 تک پہنچ گیا، فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس833تک پہنچ گیا، گوجرانوالہ میں اے کیو آئی764 اورملتان میں305ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ ماحولیات نے انسداد سموگ اقدامات تیز کر دیئے گئے، پبلک مقامات اور اہم شاہراہوں پر ڈرائی سویپنگ پر پابندی لگا دی، شاہراہوں پر چونے سے صفائی کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔



