رنگ برنگی روشنیوں کا ہالہ، محکمہ موسمیات نے وجہ بتادی

کوئٹہ (جانوڈاٹ پی کے)کوئٹہ میں صبح 6بج کر بیس منٹ پر رنگی برنی روشنیوں کا ہالہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

یہ ہالہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمان پر خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں کا ہالہ دیکھا گیا جسے شہریوں نے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔

آج صبح کوئٹہ،نوشکی،دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں افق پرمختلف زاویوں سے رنگوں کا ہالہ6بجکر 20منٹ پر افق سے غائب ہوگیاجس کے بعد مختلف زاویوں سے بننے والے رنگوں کے ہالے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کا بتانا ہے کہ آج صبح6بج کر20منٹ کر کوئٹہ کے مشرقی پہاڑی سلسلے کوہ مردار کے اوپر لینٹیکیولر بادل کی تشکیل دیکھی گئی، یہ بادل سورج نکلنے سے پہلے ظاہر ہوا اور6:45پر غائب ہو گیا جس کی تصاویر اور ویڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ دراصل لینٹی کیولر بادل ہیں، لینٹی کیولر بادل وہ ساکن، عدسے (لینس)کی شکل کے بادل ہوتے ہیں جو پہاڑوں کی ہوا کے مخالف سمت میں بنتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق جب مستحکم اور نم ہوا ان کے اوپر سے گزرتی ہے تو یہ ہوا کا بہاؤ فضائی لہریں پیدا کرتا ہے اور بادل ان چوٹیوں پر بنتے ہیں جہاں ہوا اپنے نقطہ شبنم تک ٹھنڈی ہو جاتی ہے جبکہ نچلی جگہوں پر بخارات بن کر غائب ہو جاتے ہیں۔انجم نذیر کا مزید بتانا ہے کہ یہ “ٹھہری ہوئی لہر نما” بادل بعض اوقات اپنی ہموار، اڑن طشتری جیسی شکل کی وجہ سے نامعلوم فضائی اشیاسمجھے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button