لیسکو نےاےایم آئی سنگل فیزسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر کردی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لیسکو نےاےایم آئی سنگل فیزسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر کردی، سنگل فیز سمارٹ میٹر کی قیمت خرید 14 ہزار 786 روپے ہوگی ۔

لیسکو اےایم آئی سنگل فیزسمارٹ میٹر کی مقررہ قیمت پر جنرل سیلز ٹیکس اضافی عائد کرے گا ،  شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے پرچیز آرڈر جاری ہونے سے قبل ڈائریکٹر کسٹمر سروسز کو لکھے جانے والے مراسلے میں سمارٹ میٹر کی قیمت سے متعلق آگاہ کردیا  گیا۔

 مراسلے کے مطابق کیبل چارجز کیلئےریجنل سٹور مینجر دفتر سے جاری فہرست کی قیمت وصول کی جائیگی ۔ مقررہ قیمت پر سنگل فیز میٹر کے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت میں اضافہ ہوگا ۔ اب صارفین کو سنگل فیز سمارٹ میٹر کیلئے کم وبیش 20 ہزار روپے جمع کروانا ہونگے ۔ اس وقت کمپنی نے سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی خریداری کو آؤٹ سورس کر رکھا ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button