حکومتی کنٹرول کے خاتمے سے ادویات مہنگی
30فیصدادویات کی قیمتوں میں کمی کی بھی نشاندہی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے )حکومتی کنٹرول کے خاتمے نے ادویات مہنگی کردیں،60فیصد ادویات کی قیمتوں میں30فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ ہو اہے ۔ 30 فیصد ادویات کی قیمتیں کم ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
عام استعمال کی 60فیصد ادویات کی قیمتوں میں 30فیصد سے زیاد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سروے میں ڈی ریگولیٹ ہونے کے بعد 30فیصد ادویات کی قیمتیں کم ہونے کا ذکر بھی شامل ہے، ذرائع کے مطابق کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ، ملتان اور اسلام آباد میں کیے گئے ۔
سروے میں 100کمپنوں کی 200کے قریب دوائیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ عالمی ادارہ صحت کی رائے بھی لے لی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت صحت ادویات کی قیمتوں سے متعلق سروے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائے گی۔ سروے کمپنی کو رواں سال 10اگست کو قیمتوں کا جائزہ لینے کی ذمہ دارای سونپی گئی تھی۔ نگران دور حکومت میں نصف کے قریب ادویات کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول ختم کردیا گیا تھا۔



