ماہیما چودھری اور سینیئر اداکار سنجے مشرا کی شادی ہوگئی

نئی دہلی(شوبز ڈیسک)فینز اس وقت حیران رہ گئے جب سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکارہ ماہیما چودھری اور سینیئر اداکار سنجے مشرا کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب ایک حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی اور مداحوں کو حیران اور کنفیوز کر دیا۔ویڈیو میں اداکارہ مہیما چوہدری کو دلہن کے روپ میں سرخ ساڑھی پہنے دیکھا گیا، جبکہ سنجے مشرا روایتی شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ مختصر ویڈیو میں ماہیما فوٹوگرافرز سے کہتی ہیں کہ’ آپ شادی میں نہیں آ سکے، لیکن مٹھائی تو کھا لیجیے۔ان کے اس جملے نے مداحوں کے تجسس کو مزید بڑھا دیا اور افواہیں سچ ہوتی دکھائی دینے لگیں کہ مہیما نے سنجے مشرا سے شادی کر لی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button