پہلا ٹی ٹوینٹی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیدیا

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا بڑا ہدف دے دیا ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے جس میں ریز ہنڈرکس 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔
راولپنڈی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ پنک تھیم پر ہو گا، کپتان سلمان آغا کا کہناتھا کہ سیریز میں کئی نئے چہرے شامل ہیں، بابراعظم کی پاکستان کی بہت خدمات ہیں ۔
قومی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابراعظم ، سلمان آغا، عثمان خان، حسن نواز، محمد نواز ، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور احمد پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔



