ٹی ٹوینٹی سکواڈ سے کیوں ہٹایا؟محمد رضوان کا سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سابق کپتان محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے اور شرط عائد کی ہے کہ پہلے ٹی ٹوینٹی سکواڈ سے ہٹانے کی وجہ بتائی جائے۔
ذرائع کے مطابق رضوان نے بورڈ کے سامنے چند شرائط رکھی ہیں جن کے پورا ہونے کے بعد ہی وہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔محمد رضوان نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کرنے کی وجوہات بتائی جائیں۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں 2025-26 کے لیے 30 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا ہے، جن میں محمد رضوان کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے تمام سنٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردئیے ہوئے ہیں۔



