وزیرداخلہ محسن نقوی کا دورہ تہران،ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

تہران(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دورہ تہران میں ایرانی صدرڈاکٹرمسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی، ایرانی صدر نے دوطرفہ معاشی وتجارتی تعلقات کےفروغ کےعزم کااعادہ کیا ۔
ایرانی صدرڈاکٹرمسعود پزشکیان سےملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دوطرفہ تعلقات اورخطےکی سلامتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ۔ پاک ایران سرحدی امور اور زائرین کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ۔ صدر مسعودپزشکیان نے کہا پاکستان کےساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتےہیں ۔
اس سے پہلے ایران پہنچنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا تہران ائیر پورٹ پر ایرانی نائب وزیر داخلہ علی زینوند نے استقبال کیا ۔ ایک روزہ دورہ ایران میں محسن نقوی اقتصادی تعاون تنظیم وزرائے داخلہ کے تہران اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں باہمی تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



