شناختی کارڈ مفت:نادرا نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نادرا نے شہریوں کو پہلا شناختی کارڈ مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کے لیے بڑی سہولت فراہم کی گئی اور شہری پہلا شناختی کارڈ (بغیر اسمارٹ چپ) بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

شناختی کارڈ بنوانے کے لیے شہری نادرا مرکز جائیں اور 15 دنوں میں بغیر کسی فیس کے پہلی مرتبہ بننے والا کارڈ حاصل کریں۔

نادرا کے اس اقدام کو شہریوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور درخواست کی جارہی ہے کہ یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی دستیاب کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button