اینکر نجم ولی کو ایس پی عدیل اکبر کیخلاف غیر مناسب ٹویٹ مہنگی پڑ گئی،سوشل میڈیاپر چھترول،عطا تارڑ بھی برہم ہوگئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی وی کے اینکر نجم ولی خاں کے مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر سے متعلق متنازع ٹویٹ کو نامناسب قرار دیدیا۔Comedian Shafaat Ali is getting serious for his new role in Nayhar Ka Mazhar - Culture - Imagesنجم ولی خاں نے اپنے ٹویٹ میں عدیل اکبر کو بزدل اور احمق قرار دیا تھا نجم ولی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا’’آپ پولیس میں ایس پی ہو، اسلام آباد میں تعینات ہواور آپ خودکشی کر لیں، آپ سے بڑا بزدل اور احمق کون ہے؟، میں نے نہ کبھی کسی قاتل کو بہادر اور سمجھدار سمجھا ہے اور نہ کسی خود کشی کرنے والے کو، یہ بزدل اور احمق لوگ ہوتے ہیں جو نہ اپنے غصے پر قابو پا سکتے ہیں اور نہ اپنے مسائل کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ مجھے تو حیرت ہے کہ اتنا بزدل اور ناسمجھ پولیس میں کیسے چلا گیا، جو اپنے مسائل حل نہیں کر سکتا وہ دوسروں کے کیسے کرتا ہو گا جو اپنے مصائب کا سامنا نہیں کر سکتا وہ مجرموں کا کیسے کرتا ہو گا،یقینی طور پرکسی ذہنی مرض کا شکار ہو گا۔اس ٹویٹ میں اینکر نجم ولی خاں سے ایسے نامناسب اور غلیظ الفاظ کا استعمال کیا کہ جنہیں ادارہ تحریر کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔

نجم ولی کے ٹویٹ پر صحافت اوردیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نےشدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔معروف آرٹسٹ شفاعت علی نے لکھا ’’آپ کی ٹویٹ سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ذہنی اور اعصابی بیماریوں اور کیفیات کے متعلق آپ قطعاً علم نہیں رکھتے۔ آپ کی یہ ٹویٹ اس سوچ کی عکاس ہے جو عمومی اور سطحی فکر رکھنے والے کی ہو سکتی ہے۔ براہ کرم اگر آپ مرنے والے سے ہمدردی نہیں رکھ سکتے تو کم از کم اسے بزدل اور احمق کہہ کر اسکے ورثا کو تکلیف مت دیں۔ ہمدردی رکھیں ، ٍمعاشرے سورماؤں سے نہیں ، ہمدردی رکھنے والے لوگوں سے بنتے ہیں۔

میں نہیں جانتا کہ آپ کس ادارے میں کیا نوکری کرتے ہیں لیکن آپ کے ادارے کو چاہئے آپ اور آپ کے ہم خیالوں کیلئے ذہنی اور اعصابی صحت کے حوالے سے ورکشاپ منعقد کروائے۔  اگر آپ فری لانسر ہیں تو ایسی ورکشاپس میں شرکت کریں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڈ نے شفاعت کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے نجم ولی کے متعلق ان کے خیالات سے اتفاق کیا اور  کہا کہ ’’میں آپ سے متفق ہوں، کسی کے جانے کے بعد اس کے بارے میں بات چیت میں احتیاط لازم ہے۔

نامور صحافی ابصا کومل نے نجم ولی کے ٹویٹ انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے ان کی پی ٹی وی میں بطور اینکر تقرری پر سوال اٹھایا۔اسی طرح سوشل میڈیا صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد نے نجم ولی کے ٹویٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

First image shows a man in a blue police uniform with name tag Adeel Akbar sitting at a desk in an office flanked by Pakistani and UN flags, a portrait on the wall, plants, and a phone. Second image displays screenshots of four X posts by Adeel Akbar PSP from dates like 07 Jan 24, 27 Nov 23, 09 Oct 23, and 26 Aug 23, each with Urdu text, engagement metrics, and profile photo of a uniformed man. Third image contains screenshots of three more X posts by Adeel Akbar PSP from 26 Aug 22, 21 Aug 22, and 25 Jul 22, featuring Urdu text, likes, retweets, and the same profile photo.

Image

 

 

 

 

 

 

 

 

مزید خبریں

Back to top button