مداح نے حمزہ علی عباسی کی اہلیہ سمجھ لیا، نوال سعید

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کی معرف اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ انہیں ایئرپورٹ پر خاتون مداح نے اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور سمجھ لیا تھا۔
ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران ایئرپورٹ پیش آئے دلچسپ واقعے سے متعلق بتایا۔
انہوں نے کہا کہ ایک آنٹی تھیں وہ میرے پاس آئیں بہت تعریف کی اور کہنے لگیں کہ آپ کے بہت سے ڈرامے دیکھے ہیں۔
نوال سعید کے مطابق پھر آنٹی پانچ منٹ کے بعد کہنے لگیں مجھے بہت شوق تھا کہ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ سے ملوں، میں نے انہیں بتایا کہ میں نوال ہوں نیمل نہیں ہوں۔
اداکارہ کے مطابق پھر وہ افسردہ بھی ہوگئیں کہ انہوں نے غلط انسان پر اپنا وقت ضائع کردیا ہے۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں آئیڈیل جیون ساتھی کی زیادہ ضرورت نہیں ہے وہ صرف ایسا شخص چاہتی ہیں جو روادار اور عزت و احترام والا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اسے مہربانی ہونا چاہیے جو بہت زیادہ دکھاوا نہیں کرتا ہو، کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ زندگی گزارنا آسان ہو، گرین فلیگ والا ہونا چاہیے۔اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ کسی وقت بھی شادی کرلیں گی لیکن وہ ابھی جلدی نہیں کررہی ہیں۔



